امت مسلمہ کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے،محمد حسین بنی اسدی

امت مسلمہ کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے،محمد حسین بنی اسدی

  



لاہور( وقائع نگار) ولادت با سعادت رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ، لاہور، تحریک وحدت اسلامی پاکستان اورامامیہ آرگنائزیشن پاکستان ، لاہور ریجن کے زیرِ اہتمام سیمینار ’’ وحدت اُمت کے عصری تقاضے ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار سے محمد حسین بنی اسدی قونصلیٹ جنرل ایران ، اکبر برخورداری ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور ،جاوید اکبر ساقی سربراہ تحریک وحدت اسلامی پاکستان ، علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پرنسپل جامعہ نعیمیہ ، لعل مہدی خان چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ، ڈاکٹر احسن محمود ،چئیرمین پریس اینڈ میڈیا فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آ کامرس اینڈ انڈسٹری،مولانا عبدالوہاب روپڑی سیکرٹری اطلاعات جماعت اہلحدیث پاکستان، پیراعجاز احمد ہاشمی صدر جمعیت علماء پاکستان ، مفتی حبیب الرحمن فاروقی امیرجمعیت اہلحدیث ، علامہ شاہد حسین نقوی ، پیر آصف علی گیلانی سجادہ نشین حجرہ شاہ مقیم، پیر غلام رسول اویسی چئیرمین سپریم کونسل تحریک وحدت اسلامی پاکستان ، مولانا علی رضا نقوی رکن علمائے نظارت امامیہ آرگنائزیشن لاہورنے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں حضور پاکﷺ کی سیرت پاک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اوراتحاد بین المسلمین کی تاکید کرتے ہوئے امام خمینی ؒ کے فرمان کے مطابق 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت اسلامی کے طور پر منانے پر زور دیا مقررین نے کہا کہ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور نے امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن اور تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے تعاون سے ایک بہت خوبصورت اور اہم سیمینار کا انعقاد کیا ہے وحد امت واقعی اس دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔خانہ فرہنگ نے آج ہم سب کو وحدت کی ایک ہی لڑی میں پرو دیا ہے۔مقررین نے کہا کہ آج ہم اس جگہ سے عہد کر کے اٹھیں کہ ہم وحدت کی ایک نئی فکر اور عملی جزبہ لے کر جا رہے ہیں۔اس موقع پر محترمہ سلمیٰ بٹ ممبر پنجاب اسمبلی،محترمہ حسینہ ناز ممبر پنجاب اسمبلی اور محترمہ شہزادی شمیم اختر کبیر ممبر پنجاب اسمبلی بھی موجود تھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران نے عید میلاد النبی (ص) کی مبارک باد دیتے ہوئے امتِ رسول اللہ(ص) کی کامیابی کے لئے دعا کی اور فرمایا کہ علما اور مختلف ادیان کے پیروکاروں پر لازم ہے کہ مخلصانہ تعلقات رکھتے ہوئے ، اسلامی معاشرے کے مفاد کی بنیاد پر مختلف سانحات اور اتحاد پیدا کرنے والے عوامل کے موضوعات پر تبادلہ نظر کریں۔ اس کے علاوہ غیروں اور اسلام کے دشمنوں سے و ابستہ انحرافی سازشوں سے لوگوں کو آگاہ کرنا ، قرآن پاک کی تعلیما ت، سیرت نبوی پر عمل کی تربیت اور معاشرے میں اخلاقی قدروں کی ترویج کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...