دہشتگردی کے خلافقوم کا متحد ہونا ضروری ہے،خواجہ عطاء الرحمن

دہشتگردی کے خلافقوم کا متحد ہونا ضروری ہے،خواجہ عطاء الرحمن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطا ء الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے اس سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کا اکھٹا ہونا اشد ضروری ہے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پیپلز پارٹی شہید بھٹو فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہےدنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا ہے اس کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قلع قمع کرناوقت کاناگزیر تقاضاہے اور اس سلسلے میں شہید بھٹو کی پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دیتی رہے گی ۔ خواجہ عطا ء الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں امن کے قیام کو ممکن بناناہے تو اس سلسلے میں ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا اور ملکر پاکستان دشمن سازشوں کوناکام بناناہوگا۔انہوں نے کہاکہ مطالبہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ بہترین سیاسی فضاء کو قائم کرنے کے لئے فوری جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائےاور حکومت اپنے وعدے کے مطابق ملک سے لوڈشیڈنگ اور گیس کے بحران کا خاتمہ کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1