گیس اور بجلی کے ناد ہنگان کے کیس عام اور خصوصی عدالتوں میں چلانیکا فیصلہ

گیس اور بجلی کے ناد ہنگان کے کیس عام اور خصوصی عدالتوں میں چلانیکا فیصلہ

                  لاہور(زاہد علی خان) گیس اور بجلی چوری کے مقدمات عام عدالتوں اور انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت نے ان مقدمات کے لئے زیادہ اور سخت سزائیں دینے پر غور کر رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسے پانچ لاکھ چوری کے مقدمات عام عدالتوں میں چلیں گے جبکہ 5لاکھ سے ایک کروڑ اور 10کروڑ تک کے مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں بھجوائے جا سکتے ہیں۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ اس سے گیس اور بجلی چوروں کی حوصلہ شکنی ہو گی اور سرکاری خزانہ لوٹنے والوں کو سخت سزائیں مل سکیں گے تاہم حکومت نے اس تجویز سے اس حد تک اتفاق کیا ہے کہ تفتیش کے بڑے مقدمات ان عدالتوں میں بھجوائے جا سکتے ہیں۔ ایک افسر نے بتایا کہ ملکی خزانے کو لوٹنے والے ہیں اصل میں دہشتگردی کے مرتکب ہو رہے ہیں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور دھوکہ دہی کرنے والے بھی اس کے زمرے میں آتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے قانون میں ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے۔

کیس فیصلہ

مزید : صفحہ آخر