حضور پاکﷺکا گستاخ برے انجام سے نہیں بچ سکتا،اشرف جلالی

حضور پاکﷺکا گستاخ برے انجام سے نہیں بچ سکتا،اشرف جلالی

لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گستاخ رسول برے انجام سے نہیں بچ سکتاپیرس میں گستاخانہ خاکے بنانے والوں کے واصل جہنم ہونے سے تحریک تحفظ ناموس رسالت کو تقویت ملے گیاگر بین الاقوامی سطح پر تعظیم انبیاء علیہم السلام کیلئے قانون سازی کردی جاتی اور اس پر عمل درآمد ہوتا تو اس واقعہ کی نوبت نہ آتی۔ مغرب کی طرف سے آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت کے دھندے سے اَمن عالم کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ توہین رسالت سب سے بڑی دہشت گردی ہے جس کی سرپرستی خود امریکہ کر رہاہے جس معاشرے میں توہین رسالت کی حوصلہ افزائی ہورہی ہو وہ ہر گز فلاح نہیں پاسکتاسعودی عرب کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مجرموں کی حمایت میں بیان بہت قابل افسوس ہے ہم اس کی پُر زور مذمت کرتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1