انجمن ہلال احمر پنجاب کی جانب سے دارالشفقت میں راشن کی تقسیم

انجمن ہلال احمر پنجاب کی جانب سے دارالشفقت میں راشن کی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)انجمن ہلال احمر پنجاب کی جانب سے دارالشفقت لاہور میں رہنے والے یتیم اور بے سہارا بچوں میں اشیائے خوردو نوش اور اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں دارالشفقت ، انجمن حمایت اسلام کے تحت چلنے والا ادارہ ہے جس میں رہائش پذیر بچوں کو رہائش ،تعلیم اور خوراک کی سہولیات مخیر حضرات کے تعاون سے فراہم کی جاتی ہیں ۔انجمن ہلال احمر پنجاب نے عید میلادالنبی کے مبارک مہینے میں دارالشفقت میں رہائش پذیر تقریبا ڈیرھ سو بچوں کے لیے راشن اور دوسری ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کیں فراہم کیے جانے والے سامان میں آٹا ،چاول ،دالیں ،گھی،چائے ، بسکٹ ،چینی،رس کے علاوہ بچوں کے لیے گرم ملبوسات بھی شامل تھے۔انسانیت کی خدمت ہلا ل احمر پنجاب کا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لیے ہلال احمر رضاکار اور عملہ سیکرٹری ہلال احمر پنجاب برگیڈئر(ر)محمد سلیم کی سربراہی میں ہمہ وقت تیار رہتے ہیں انجمن ہلال احمر پنجاب کی صوبہ بھر میں ۲۳ ڈسپنسریاں ضرورت مندمریضوں کو مفت علاج فراہم کر رہی ہیں اس کے علاوہ چارریجنل بلڈڈونیشن سنٹر بھی دن رات انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ جبکہ ہلا ل احمر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہر طرح کی قدرتی آفات میں متاثرین کی امداد میں نمایا ں کردار ادا کرتا ہے۔جبکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہلال احمرپنجاب بہت جلدایمرجنسی ایمبولنس سروس بھی شرو ع کرنے والی ہے جو ہنگامی حالات میں متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کی اور ہسپتال منتقلی میں مدد فراہم کرے گی۔