ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کی بقاء کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا،عدنان ہنجراء

ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کی بقاء کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا،عدنان ہنجراء

  



لاہور (خبر نگار) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ ایند ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی بقاء سا لمیت اور پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور بالادستی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور ایک جابر فوجی آمر کے سامنے جمہوریت کا کلمہ حق بلند کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے پودے کو اپنے خون سے سیراب کیا مگر ڈکٹیٹر کے آگے اپنا سر نہیں جھکایا اور نہ ہی اپنی زندگی کی بھگ مانگی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی آج کل کے سیاست دانوں کے لیے کسی اکیڈمی سے کم نہیں ان کی جمہوری تعلیمات پر عمل کیا جائے تو پاکستان مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر سکتا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان کے تمام افراد اور ان کے جمہوری پیر و کاروں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر جمہوریت کے مشن کو جاری رکھا آج بھی کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اُدھورے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...