مطالبات منظور نہ ہوئے تو بچوں سمیت وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے،مجید غوری

مطالبات منظور نہ ہوئے تو بچوں سمیت وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے،مجید ...

  



لاہور( وقائع نگار)عوامی رکشہ یو نین نے ضلعی حکو مت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے با آور کر وایا ہے کہ اگر ڈی سی او لاہور نے مطا لبات کی منظوری کے وعدوں کی پاسداری کو حتمی شکل نہ دی تو ہزاروں رکشہ مالکان وزیر اعلی ہاؤ س کے سامنے اپنے بچو ں کے ہمراہ دھر نا دیں گے جبکہ وعدے سے انحراف ہو نے پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی جسے کے لیے شہر کی اہم شاہراہو ں کو بند کر دیا جائے گاجس کی ذمہ دار ضلعی حکو مت ہو گی ۔عوامی رکشہ یونین پاکستان کے چیئرمین مجید غوری نے گزشتہ روزڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو خط لکھ دیا ہے جس میں ان کی توجہ ان کے عوامی رکشہ یونین کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی طرف دلائی گئی ہے۔عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کا کہنا ہے کہ اگرڈی سی اونے 12جنوری تک ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہ کی تو ہم پھر وزیر اعلی ٰ ہاؤس کے سامنے اپنی 28دسمبر کی ریلی میں کئے گئے اعلان کے مطابق مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...