ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 6 ارب 38 کروڑ 71 لاکھ منظور

ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 6 ارب 38 کروڑ 71 لاکھ منظور

              لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اکتیسویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6 ارب 38کروڑ 71 لاکھ 39 ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اکتیسویں اجلاس میں جن3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میںضلعی سطع پر ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے( MICS )پنجاب 2014 (پی سی ٹو) کے لیے 12 کروڑ 90 لاکھ 97 ہزار روپے ، لاہور میں گیسٹرو فیزٹو کے تحت واٹر سپلائی پائپ لائن کی تبدیلی کے لیے ترمیمی1 ارب 75 کروڑ 80 لاکھ 42 ہزار روپے اور پنجاب میونسپل سروسز امپرومنٹ پراجیکٹ ٹو کے کنسپٹ کلیرنس پیپر کے لیے 4 ارب 50 کروڑ روپے شامل ہیں ۔

ڈویلپمنٹ سیکٹرز

مزید : صفحہ آخر