پٹرولیم مصنوعات پر5 فیصد سیلز ٹیکس کیخلاف درخواست پر وکلاءمزید بحث کیلئے طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر5 فیصد سیلز ٹیکس بڑھانے کے حکومتی اقدام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔جسٹس شاہد جمیل نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے موقع پر تاجر رہنما نعیم میر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قوانین کے تحت حکومت کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر سیلز ٹیکس نافذ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اختیار دے رکھا ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاءکو مزید بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔
طلب