لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کل ہونگے،انتخابی مہم اختتام پذیر

لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کل ہونگے،انتخابی مہم اختتام پذیر

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم آج ختم ہو گئی۔ امیدواروں نے اپنے حامی وکلا کے ہمراہ سول کورٹ سیشن کورٹ اور دیگر عدالتوں میں اپنے آخری راﺅنڈ کیے۔ واضح رہے کہ الیکشن میں 2ہزار 500وکلا کو واجبات ادا نہ کرنے پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے جو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے سے محروم رہیں گے۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے 2015-2016کے انتخابات 10 جنوری کو سیشن کورٹ میں صبح 9بجے سے شام5بجے تک ہوں گے ۔اس الیکشن میں 21امیدوار میدان میں ہیں ،صدارت کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ارشد جہانگیر جھوجہ اور میاں اسراراحمد اور حامد خان گروپ کے چودھری اشتیاق احمد خان کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ۔

بار انتخابات

مزید : صفحہ آخر


loading...