ریونیو افسران کا ایل پی جی مہنگی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ریونیو افسران کا ایل پی جی مہنگی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒ ٓلاہور(اپنے نمائندے سے) اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم نے ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے تحصیل سٹی کے ریونیو افسران پر مشتمل سکواڈ اتشکیل دیدیا ہے جس میں تحصلیدار شفیق احمد چشتی ،ریونیو آفیسر محمد حسیب ،سردار جمیل احمد ،شوکت علی ورک ،محمد ندیم بٹ ،واجد علی شاہ سمیت دیگر افسران و اہلکار بھی شامل ہیں سپیشل سکواڈ نے روزانہ کی بنیاد پر صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے روزنامہ پاکستان کوملنے والی معلومات کے مطابق سپیشل سکواڈ کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران گراں فروشوں کے خلاف 40سے زائد مقدمات درج کئے گئے جبکہ جرمانوں کی مد میں 2لاکھ روپے کا ریونیو حکومتی خزانے میں جمع کروایا گیا ،مزاحمت کی صورت میں 30افراد کو حوالات کی قید کے بعد جیل کی یاترا بھی کروائی گئی اور مختلف مقامات پر سنگین خلاف ورزی کی صورت میں 36دوکانوں کو سیل کر دیا گیا ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم کی براہ راست مانیٹرنگ سے جہاں ریونیو افسران کے حوصلے بھی بلند ہیں وہاں روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی پراگرس رپورٹس میں تحصیل سٹی نمایا ں طورپر نمبرز پوزیشن میں آگے ہے ،شہری ایسے اقدامات سے انتہائی خوش جبکہ گراں فروش خوفزدہ ہو چکے ہیں۔