”سن گرو“ کے زیر اہتمام ساہیوال بہاولپور اور سکھر میںزرعی فرنچائز ”تحفظ“ کی تیسری سالگرہ کا انعقاد

”سن گرو“ کے زیر اہتمام ساہیوال بہاولپور اور سکھر میںزرعی فرنچائز ”تحفظ“ ...

لاہور(پ ر )ساہیوال ، بہاولپور اور سکھر میں ”سن گرو“ کے زیر اہتمام بہترین شہریت کی حامل فرنچائز ”تحفظ“ کی تیسری سالگرہ کا انعقادکیا گیا ۔ تقریبات میں جنرل مینجر سن گرو نفیس احمد ، غلام حیدر میر، بزنس مینجر ندیم صادق ، بشیر مہر ، یاسین ساجد اور سیلز ٹیم نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ فرنچائز کا مقصد کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ کسانوں کی بہترین رہنمائی اور معیاری ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ غلام حیدر مہر نے کہا کہ تحفظ اپنی طرز کا ایک جدید ترین زرعی فرنچائز نیٹ ورک ہے جو کہ زراعت سے متعلق ہر مسئلے میں کسان بھائیوں کی مکمل رہنمائی کر رہا ہے ۔ بزنس مینجر ملتان ندیم صادق نے کہا کہ ”تحفظ “کا اولین مقصد کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر کسانوں کے معیار زندگئی کو بلند کرنا ہے ۔

سن گرو

مزید : علاقائی