یوفون کا پنجاب حکومت کے لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کیساتھ معاہدہ

یوفون کا پنجاب حکومت کے لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کیساتھ معاہدہ

  



لاہور (پ ر) ٹیلی کام صنعت میں نمایاں آپریٹر یوفون نے پنجاب حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ کے ساتھ تزویراتی معاہدہ کرلیا ہے۔ ”احتیاط علاج سے بہتر ہے“ جیسی اہم عوامی پالیسی پر توجہ دی جارہی ہے اور ورچوئل گورننس کے اپنی نوعیت کے پہلے منصوبے کے تحت ا ی گورننس میں نمایاں پیش قدمی کررہی ہے۔ اس منصوبے کے بارے میں سی سی او یوفون اشعر یعقوب خان نے بتایا کہ ہم محکمہ لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیولپمنٹ کے ساتھ اس منصوبے پر ہر ممکن حد تک تعاون کررہے ہیں، جس کے نتیجے میں حکومت 9سے 5کے دفتری اوقات تک محدود رہنے کے بجائے 24گھنٹے دستیاب ہو گی ۔ دونوں فریق ترقی کیلئے وہی سوچ رکھتے ہیں جو عوام کے لئے بامقصد اور مفید ہو ۔ صوبائی سیکریٹری لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیولپمنٹ ، نسیم صادق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورچوئل گورننس کے اس منصوبے سے زراعت کے شعبے میں بالخصوص اور معیشت کے شعبے میں بالعموم نئے مواقع پیدا ہوں گے ، یہ منصوبہ پبلک سیکٹر میں شہریوں کے ساتھ ملنے جلنے کو نئے انداز میں ڈھال دے گا ، اسکے طریقوں میں تبدیلی کرکے رابطے کو آسان بنائے گا ، سروس کی فراہمی پر توجہ رکھے گا اور ایچ آر اور پبلک پالیسی کے عمل دخل سے ان کی کارکردگی کی پیمائش کرے گا ۔ انہوں نے اس خواب کو حقیقت میں ڈھالنے کے لئے شراکت داری کرنے پر یوفون کو مبارکباد پیش کی۔

یو فون

مزید : علاقائی


loading...