پیرس جیسا حملہ امریکہ کے شہروں پر بھی ہو سکتا ہے

پیرس جیسا حملہ امریکہ کے شہروں پر بھی ہو سکتا ہے
پیرس جیسا حملہ امریکہ کے شہروں پر بھی ہو سکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن( اظہرزمان، بیورو چیف) ایک ریٹائرڈ امریکی فوجی افسر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیرس جیسا حملہ امریکہ کے شہروں پر بھی ہو سکتاہے کیونکہ یہاں بھی مذہبی دہشت گردوں کی موجودگی کے آثارپائے جاتے ہیں، ریٹائرڈ آرمی لیفٹیننٹ کرنل آلیور نارتھ نے ٹیلی ویژن چینل” فوکس نیوز“ کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ ماضی میں وہ ان دہشت گردوں سے براہ راست بھگت چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 1986ءمیں امریکی ریاست ور جینیا میں رہائش پذیر ان کے خاندان کو ہراساں کیا گیا۔ کرنل نارتھ نے بتایا کہ ایف بی آئی کی اس وقت کی تفتیش میں پتہ چلا تھا کہ مقامی طور پر موجود دہشت گردوں کے گروہ کو لیبیا سے ہدایت ملی تھی۔ ایف جی آئی کی ہدایت پر یہ خاندان کچھ عرصے کے لئے ورجینا سے کسی نا معلوم مقام ہر منتقل ہو گیا تھا ۔کرنل تارتھ نے” فوکس نیوز“ کے ساتھ انٹریو میں مشورہ دیا ہے کہ پیرس کا واقعہ ہونے کے بعد امریکہ میں قومی سلامتی اور انٹیلی جنس سے متعلق اداروں کو سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق خاصی طور پر واشنگٹن میٹرو پولیٹن ایریا میں اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے افراد یا ان کے ہمدرد موجود ہیں جو اپنے سر پرستوں سے ہدایت لے کر کسی بھی وقت کوئی کرروائی کر سکتے ہیں۔
امریکی فوجی افسر

مزید :

علاقائی -