پاکستانی نژاد کینیڈین نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی زبردست آفر ٹھکرا دی

پاکستانی نژاد کینیڈین نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی زبردست آفر ٹھکرا دی
پاکستانی نژاد کینیڈین نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی زبردست آفر ٹھکرا دی

  



اوٹاوا (نیوز ڈیسک) دلچسپ یوٹیوب ویڈیوز سے دنیا میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نڑاد کینیڈین سٹار زید علی نے شرمناک سین کی وجہ سے ہالی ووڈ فلم میں کروڑوں کی آفر ٹھکرا دی۔ زید علی کے یوٹیوب چینل پر دیسی اور ولائتی لوگوں کے فرق کے بارے میں 100سے زائد ویڈیوز دنیا میں بے پناہ مقبول ہیں اور انہیں ایک سپر سٹار جیسی مقبولیت حاصل ہے۔ ہالی ووڈ نے ان کی شہرت اور قابلیت سے متاثر ہو کر انہیں ایک نئی فلم میں رول کی پیشکش کی تھی لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس کردار میں بوس و کنار کے سین کی وجہ سے انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے، ”اپنی خودی اور اخلاقیات پر قائم رہنا بہترین احساسات میں سے ایک ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے زندگی میں کچھ حاصل کیا ہے انشاءاللہ قدرت نے میرے لئے کچھ بہتر لکھ رکھا ہے۔ میں اپنے فیصلے سے بہت خوش ہوں“۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگرچہ کچھ لوگوں نے ان کے فیصلے کو غلطی قرار دیا ہے لیکن وہ اپنی بات پر قائم ہیں اور دریں اثناءان کی ویڈیوز کی شہرت اور مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...