سردی سے بچنے کے لئے ناک کو ڈھانپنا انتہائی ضروری

سردی سے بچنے کے لئے ناک کو ڈھانپنا انتہائی ضروری
 سردی سے بچنے کے لئے ناک کو ڈھانپنا انتہائی ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیوزڈیسک)سردی کا موسم اپنے عروج پر ہے اور اس موسم میں نزلہ و زکام لگ جانا ایک عام سی بات ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے ناک کو سرد ہوا سے بچائیں اور اسے گرم رکھیں توآپ نزلہ وزکام سے بچ سکتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ہماری ناک سرد ہو جائے تو جسم میں موجود مدافعتی نظام کے لئے کافی مشکلات پیدا ہو جاتی ہیںاور وہ جراثیم کے خلاف لڑنے کے لئے کمزور ہو جاتا ہے۔امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب بھی ہماری ناک کا درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ تک آتا ہے تو جراثیم کے لئے یہ انتہائی سازگار درجہ حرارت ہے اور ہمیں زکام کی شکایت شروع ہو جاتی ہے۔ Yaleیونیورسٹی کے ماہرین نے تجربات کے دوران یہ نتائج اخذ کئے کہ گرمیوں کے دوران جراثیم کنٹرول میں رہتے ہیں جس کی وجہ درجہ حرارت کا زیادہ ہونا ہے لیکن جیسے ہی سرد موسم شروع ہوتا ہے تو ناک کے ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے جراثیموں کو موافق درجہ حرارت مل جاتا ہے اور وہ انسانی جسم میں تباہی مچا دیتے ہیں۔کارڈیف یونیورسٹی ،کامن کولڈ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر رون ایکلس کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ہم اپنے تمام جسم کو ڈھانپ کر رکھتے ہیں لیکن اگر ناک کو صحیح طریقے سے نہ ڈھانپا جائے تو سردی لگنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ اپنی ناک کو سکارف یا مفلر سے ڈھانپ کر رکھیں جبکہ سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی بھی ہو جاتی ہے لہذا اس کا استعمال بھی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی کا استعمال بھی آپ کو سردی اور زکام سے دور رکھے گا۔

مزید :

علاقائی -