منہ پر گولی پیٹ میں چھرااور گلا کاٹ کر بھی موت نہ آئی

منہ پر گولی پیٹ میں چھرااور گلا کاٹ کر بھی موت نہ آئی
 منہ پر گولی پیٹ میں چھرااور گلا کاٹ کر بھی موت نہ آئی

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) موت کا ایک وقت مقرر ہے اور جب تک یہ لمحہ نہ آئے بڑی سے بڑی تباہی بھی جان نہیں لے سکتی۔ ایک امریکی شخص پر عجیب و غریب جنون طاری ہوا تو اس نے بھی اپنی جان لینے کی خوفناک کوششیں کیں لیکن اپنے سر میں گولی مارنے، پیٹ میں چاقو مارنے اور اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کے باوجود زندہ سلامت رہا۔یہ 48 سالہ شخص نیویارک شہر میں اپنی محبوبہ سے ملنے گیا تھا کہ اچانک اس کے دماغ پر کوئی ایسا بھوت سوار ہوا کہ وہ خود کو مارنے کی کوشش کرنے لگا۔ وہ دوڑتا ہوا محبوبہ کے گھر سے باہر نکل گیا اور قریب واقعہ ایک معمر جوڑے کے گھر میں داخل ہوگیا۔ اس نے باورچی خانے سے چاقو اٹھا کر پیٹ میں گھونپ لیا اور ایک تیز دھار چمچے سے اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کرنے لگا۔ اسی دوران گھر کے مالک بڑے میاں اپنے کمرے سے بندوق اٹھا کر برآمد ہوئے تو اس شخص نے ان کے ساتھ دھینگا مشتی شروع کردی اور اپنے سر میں گولی ماردی۔ اسی ہڑبونگ کے دوران پولیس پہنچ گئی اور اسے قابو کرلیا گیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس قدر شدید زخموں کے باوجود اس کی جان بچ گئی ہے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ اپنی جان کیوں لینا چاہ رہا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...