گلبرگ ،حفیظ سنٹر مین بم کی چھوٹی اطلاع،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
لاہور(کرائم سیل)گلبرک کے علاقہ میں واقع معروف پلازہ حفیظ سنٹر میں بم کی جھوٹی اطلاع نے پو لیس کی دوڑیں لگا دی شاپینگ کے لئے آ نے والوں میں خوف ہراس پھیل گیا اطلاع ملتے ہی حساس اداروں افسران سمیت بم ڈسپوزل سکورڈ اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے بعد پلازہ کو کلےئر کر دیا جبکہ شاپنگ کے لئے آ ئے 4 انڈو نیشیا ہ سے تعلق رکھنے والے مشکوک افراد کو حراست میں لیتے ہو ئے ان کو تفتیش کے لئے نا معلو م مقا م پر منتقل کر دیا گیا ،بتا یا گیا ہے کہ گلبرک کے علاقہ میں واقع معروف حفیظ سنٹر کے پلازہ میں گز شتہ روز اچا نگ نا معلو م افراد نے پو لیس کو اطلاع دی کہ پلازہ میں چار کے قریب مشکوک غیر ملکی گھوم رہے ہیں اور پلازہ میں بم رکھا گیا ہے جو کسی بھی وقت دھماکہ ہو سکتا ہے جس پر پو لیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ذرائع کے مطا بق بم کی اطلاع کے فوری بعد حساس اداروں کے افسران موقع پر پہنچ گئے انھوں نے نا خوشگوار واقعہ سے نمٹے کے لئے فوری پورے پلازہ کو خالی کر واتے ہو ئے بم ڈسپوزل کے عملہ نے پلازہ اور داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ کر تے ہو ئے حساس اداروں کے افسران نے ایک گھنٹے بعد حفیظ سنٹر کے پو رے پلازہ کو کلیر کر دیا جبکہ حساس اداروں کے افسران نے پلازہ کے قریب سے چار غیر ملکی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے نا معلو م مقا م پر لے جا نے کے بعد تفتیش کی جا رہی ہے جن کا تعلق انڈونیشیاہ سے بتا یا جا تا ہے۔