قلعہ گجر سنگھ اور شاہدرہ میں آتشزدگی کے واقعات، ہزاروں کا سامان جل گیا

قلعہ گجر سنگھ اور شاہدرہ میں آتشزدگی کے واقعات، ہزاروں کا سامان جل گیا

  



لاہور (کرا ئم سیل ) قلعہ گجر سنگھ اور شاہدرہ کے علاقوں میں آتشزدگی کے دوران ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ شملہ پہاڑی ایل ڈی اے پلازہ کے قریب لکڑیوں کے گودام میں صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا جبکہ شاہدرہ برج اٹاری کے قریب ایک دکان میں آتشزدگی کے باعث خوردونوش کا سامان جل گیا۔

مزید : علاقائی