پنجاب، 24گھنٹوں میں 418ٹریفک حادثات،342افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں 418ٹریفک حادثات،342افرادشدید زخمی

لاہور(کر ائم سیل) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 418ٹریفک حادثات میں342افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ164افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 186 ڈرائیور ، 10کم عمر ڈرائیور، 272 مسافر اور 55 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 111 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 117 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 31 حادثات میں 36 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 28 حادثات میں 29 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل 513 متاثر ہونے والوں میں سے 404 مرد اور 109 خواتین شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر 317 موٹر سائیکلز 56 آٹو رکشے 50 موٹر کاریں 36 مسافربس 13 ٹرک اور46دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی