ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ

ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرا ئم سل )سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر) امین وینس اورڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر شہر بھر میںآپریشنزوِنگ نے جنرل ہولڈاَپ کیا۔ جنرل ہولڈاَپ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں1343مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئیں اور بغیر کاغذات 02کاریں بند کی گئیں۔2788مشکوک موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئیں جن میں بغیر کاغذات،بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی236موٹرسائیکلیں بند کیں گئیں اشتہاری کو گرفتار کیا گیاجبکہ ایک کالے شیشے والی گاڑی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔اسی طرح جنرل ہولڈ اَپ کے دوران01کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔جنرل ہولڈاَپ شہر کی تمام اہم شاہراؤں سمیت اہم مارکیٹوں اور شاپنگ سنٹرز پرکیاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جنرل ہولڈاپ کے دوران ناکوں پر تعینات جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لگائے گئے ناکہ جات پر تعینات جوان مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ناکہ جات پر گاڑیوں کو مکمل چیک کیا جائے، بالخصوص اسلحہ آتشیں اور بارودی مواد کی چیکنگ کی جائے۔سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں جو مشکوک لگیں ان کو ضرور چیک کریں۔ناکہ جات میں داخل ہونے والے موٹر سائیکل اور پیدل افراد کی جسمانی تلاشی کو یقینی بنایا جائے۔کسی بھی لاوارث بیگ، گٹھڑی، بریف کیس یا دیگر اشیاء نظر آنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈکو فوری اطلاع دی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کو اس سلسلہ میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ پشاور ورسک روڈپر واقع آرمی پبلک سکول پر حملہ اورپاک فوج کے شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن کے اثرات پورے ملک میں آسکتے ہیں اور دہشت گرد ملک کے کسی بھی حصہ میں دہشتگردی کر سکتے ہیں۔ پشاور دہشتگردی کے واقعہ کے بعد پورے شہر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔پورے شہر میں ناکہ بندی کی جارہی ہے اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر نفری بڑھا دی گئی ہے اور وہاں ہر شخص اور گاڑی کو مکمل چیکنگ کے بعدجانے کی اجازت دیں۔ شہر میں موجود تمام حساس عمارات اور مقامات پر حفاظتی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔شہر میں ناکہ بندی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -