گوجرانوالہ،ڈکیتی کی 2 وارداتیں، شہری زیورات، نقدی و دیگر سامان سے محروم

گوجرانوالہ،ڈکیتی کی 2 وارداتیں، شہری زیورات، نقدی و دیگر سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم مسلح ڈاکولاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ نواں پنڈ فیروز والہ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکو رات کے وقت مقامی زمیندار غلام مصطفیٰ کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے عورتوں اور بچوں کو گن پوائنٹ پر جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ستر ہزار نقدی قیمتی موبائل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے مزاحمت کر نے پر اہل خانہ پر تشدد بھی کیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ بلال ٹاؤن میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے شاہد نامی شہری کو سر راہ روک کر جان سے ماردینے کی دھمکی دی اور اس سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل نمبری GAP 1279نقدی موبائل فون لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -