سیکیورٹی کیلئے تمام سکولوں کو تین کیٹگریزمیں تقسیم کردیا گیا

سیکیورٹی کیلئے تمام سکولوں کو تین کیٹگریزمیں تقسیم کردیا گیا

  



لاہور(کر ائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں موجود تمام سکولوں کو تین کیٹیگریز A+، A اور B میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی کیٹیگری کے لحاظ سے سیکیورٹی ریویو کی جائے۔ تمام سکولوں میں چار دیواری مکمل، خاردارتاریں، میٹل ڈیٹیکرز، گن مین ، واک تھرو گیٹس اور اویکویشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ،جہاں ضروری ہو وہاں لیزر کے ذریعے باؤنڈری وال بنائی جائے ۔جو سکول بڑے ہیں ان میں کنٹرول روم بنانا ضروری ہے جن کی مانیٹرنگ کیلئے تمام ڈویژنل ایس پیز کے دفاتر میں کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ شہر میں تمام سکولوں میں حفاظتی انتظامات مکمل کروانے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور سکولوں میں حفاظتی انتظامات مکمل نہ کروانے پر سکول انتظامیہ اور متعلقہ پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہو گی۔

مزید : علاقائی


loading...