مصری شاہ ، تشدد کرنے پر بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

مصری شاہ ، تشدد کرنے پر بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

لاہور (کرا ئم سیل ) مصری شاہ کے علاقہ میں تشدد کرنے پر بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا ،اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مصری شاہ کے علاقہ چاہ میرا ں عظیم شاہ کے رہائشی نسیم اور اس کی بیوی مسرت بی بی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا، روز روز کے تشدد سے تنگ آکر رات گئے خاتون نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔پولیس کے مطابق شوہر کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی