سلمان تاثیر کے بیٹے کے اغوا میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار

سلمان تاثیر کے بیٹے کے اغوا میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار

لاہور(کرائم سیل) سی آ ئی اے صدر نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے کے مبینہ طور پر اغوا میں ملوث تحریک طالبان لاہورکے لیڈ ر معظم رشید بٹ نامی کو گر فتار کر تے ہو ئے اس کے خلاف تھا نہ سبزہ زار میں مقد مہ درج کر تے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیا ،بتا یا گیا ہے کہ سی آ ئی اے صدر نے گز شتہ روز مخبر کی اطلاع پر ایک رہائش گاہ پر چھاپہ مارتے ہو ئے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث تحریک طالبان کے لاہور کے لیڈررشید بٹ کو گر فتار کر تے ہو ئے تھانہ سبزہ زار پو لیس کے حوالے کر نے کے بعد اس کے خلاف مقد مہ نمبر 24/015درج کر تے ہو ئے اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے دوران تفتیش اس کی نشاندھی پر چھاپہ مار کے لاہور کے نقشے بر آ مد کر تے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیا ۔

مزید : علاقائی