تجاوزات ختم کروانے میں سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں،سی ٹی او کی تاجروں کو ہدایت

تجاوزات ختم کروانے میں سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں،سی ٹی او کی تاجروں کو ...

لاہور(وقائع نگارخصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ،بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سی ٹی او نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے تجاوزات اور ٹریفک پرابلم بننے والے عناصر کو فوری طور پر ختم کروائیں۔ کاہنہ کے سرپرائز وزٹ کے دوران انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ سٹی ٹریفک پولیس کی معاونت کرتے ہوئے اپنی مارکیٹوں اورکاروباری مراکز کے گردونواح سے تجاوزات ختم کروانے میں سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔ انہو ں نے ڈی ایس پی کاہنہ کو ہدایت کی کہ وہ کاہنہ کے تاجروں سے ملاقات کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ تجاوزات قائم نہیں ہونگی اور تاجر برادری تجاوزات کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ ہوگی ۔

مزید : علاقائی