سیالکوٹ،مسافر وین الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 4افراد زخمی

سیالکوٹ،مسافر وین الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 4افراد زخمی

  



سیالکوٹ(بیورورپورٹ)تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ میں ہیڈ مرالہ روڈ پر تیز رفتار مسافر وین پک اپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں مسافر وین میں سوار 5مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں صائمہ بی بی، نیلم بی بی ، فیضان اوراقبال سمیت دیگر شامل ہیں ۔ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ تاہم 45سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ جس کی شناخت نہ ہو سکی ہے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...