ہاتھوں پر مہندی لگائے 26 سالہ دوشیزہ ٹرین کے آگے کود کرہلاک
لاہور (کرا ئم سیل ) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہاتھوں پر مہندی لگائے 26 سالہ دوشیزہ ٹرین کے آگے کود گئی، سرتن سے جدا، جسم ٹکڑے ٹکڑے ،ورثاء کی تلاش جاری ہے۔ بتایاگیا ہے کہ لاہور سے کراچی کیلئے بزنس ٹرین جا رہی تھی کہ والٹن پھاٹک کے قریب اچانک خوبرو دوشیزہ ٹرین کے آگے آ گئی اور اس کاجسم ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ تھوڑی دور جا کرڈرائیور نے گاڑی کو روک کر دیکھا تو لڑکی کے ہاتھوں پر مہندی لگی تھی اور سر تن سے جدا ہوچکا تھا۔ ٹرین کے ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے کافی ہارن بجائے مگر خاتون نے ایک نہ سنی اور ٹرین کی زد میں آ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ حلیہ سے اچھے گھرانے سے معلوم ہوتی تھی تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔