مو ٹر سائیکل سوار نے حاملہ خاتون کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا

مو ٹر سائیکل سوار نے حاملہ خاتون کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا
مو ٹر سائیکل سوار نے حاملہ خاتون کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا

  

لاہور(کر ائم سیل) بیگم کو ٹ کے قریب تیز رفتار مو ٹر سائیکل سوار نے سڑک کراس کرتی ہو ئی حاملہ خاتون کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتا ئی جا تی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق بیگم کو ٹ چو ک کے قریب شیخوپورہ روڈ پر جاوید ٹاؤن فیروز والہ کی خاتون رخسانہ اپنی والد ہ کے ہمرا ہ سڑک کراس کر رہی تھی کہ اچانک شاہدرہ کی طرف سے آنے والی تیز رفتار مو ٹر سائیکل نے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی،اس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیاجہاں اس کی حالت تشویشنا ک بتائی جا تی ہے۔زخمی خاتون کی والدہ نے روز نامہ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میری بیٹی امید سے ہے،ہم اپنے ایک عزیز سے ملنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔

مزید : علاقائی