مناواں ، گھر میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

مناواں ، گھر میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا
مناواں ، گھر میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

  

لاہور(کرائم سیل) مناواں کے علاقہ میں گھر میںآگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔گھر کے مالک محمد فرحان نے بتایا کہ گزشتہ روز گھر کی خواتین کچن میں کھانا پکا رہی تھیں کہ چولہے میں کسی طرح سے آگ لگ گئی ، کچن میں لکڑی کا کام ہوا تھا اس لیے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کچن نے آگ پکڑ لی ۔فائر بریگیڈ کو اس حوالے سے اطلاع دی گئی، ان کے پہنچنے تک کچن اس ے ملحقہ کمرہ اور باتھ روم آگ پکڑ چکے تھے ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی