سابق گورنر سلمان تاثیر کے اہل خانہ سے بھتہ مانگنے اور اغوا کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
لا ہور (کرا ئم سیل ) سی آئی اے پولیس نے داعش السلام نامی تنظیم کا رکن بن کر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اہل خانہ کو فون کر کے 20لاکھ روپے بھتہ مانگنے اور رقم نہ دینے کی صورت میں بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گز شتہ ما ہ سابق گورنر پنجاب کی بیٹی صنم تاثیر کو نا معلوم فون نمبرسے کال آئی کہ میں داعش السلام سے بات کر رہا ہوں۔مجھے فوری طور پر 20لاکھ روپے پہنچا دو ورنہ تمہارے بچوں کو اغوا کر کے قتل کر دیا جائے گا کیونکہ میرے پاس تمام معلومات ہیں کہ تمہارے بچے جہاں پڑھتے ہیں اور جہاں جہاں تم جاتے ہو۔ اس دھمکی کا مقدمہ تھانہ جنوبی چھاؤنی میں درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے کا رروا ئی کر تے ہو ئے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی اور موبائل فون ٹریکنگ کی مدد سے ملزم محمد نواز کو گرفتار کرکے اس سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ دورا ن تفتیش ملزم محمد نواز نے بتا یا کہ اسکی بیوی نسرین بی بی صنم تاثیر کے گھر ملازمت کرتی تھی اور ملزم نے اپنی بیوی سے صنم تاثیر کا نمبر حاصل کرنے کے علاوہ گھر کے تمام حالات کی معلومات حاصل کر لی تھیں ۔