سی آئی اے اور خفیہ ادارون نے دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی

سی آئی اے اور خفیہ ادارون نے دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ...

  



لاہور( کر ائم سیل) صوبائی دارلحکومت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے متعلق سی آئی اے اور خفیہ اداروں نے رپورٹ مکمل کرکے وزارت داخلہ کو بجھوادی ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ ان کیسوں کی مکمل رپورٹ فوجی عدالتوں میں ارسال کرے گی جس میں مناواں ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردی،امدادی ٹیم دفتر پر حملہ ،قادیانیوں کی عبادت گاہوں ماڈل ٹاؤن،گڑھی شاہو ،وفاقی تحقیقاتی ادارہ پر دہشتگردی کی کاراوائی ،سری لنکن ٹیم پرفائرنگ اور بم سے حملے ،جناح ہسپتال میں دہشت گردی ،کے علاوہ عاشورہ حملہ کیس کی فہرستیں بھی موجود ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں گزشتہ دس سالوں کے دوران ہونے والے اہم دہشت گردی کے کیسوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئی تھیں ان کیسوں سے متعلق اہم شواہد ،سی سی ٹی وی فوٹیج ،عینی شاہدین کے بیانات ، جائے وقوعہ کے نقشے ، ایف آئی آر ،گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے بیانات قلمبند ،نجی ٹی وی کی فوٹیج وغیرہ شامل ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والے اہم دہشت گردی کے کیسوں کو فوجی عدالتوں میں پہلے نمٹایا جانے کا امکان ہے زرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں سب سے دہشت گردی کے کیس بجھوائے جارہے ہیں جس کے بعد دیگر کیسوں پر بھی زئر غور کیا جائے گاجبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ابھی تک اسکی تفتیش مکمل نہ ہوسکی جسے سی سی پی او کوہٹہ ،سمیت دیگر افسران کررہے تھے تین ماہ گزرجانے کے باوجودکیس کے حوالے سے کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیس بھی دہشت گردی کے متعلقہ ہے اور فوجی عدالت میں بھی کیس جانے کا امکان ہوسکتا ہے ،ذرائع کے مطابق افسران دیگردہشت گردی کے کیسوں کو بھی جلد وزارت داخلہ بجھوانے کیلئے مصروف تفتیش بھی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...