صوبائی دارالحکومت، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات اور ...

  



لاہور(کرائم سیل) ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگرقیمتی اشیا سے محروم کر دیا -ذرا ئع کے مطابق ہنجر وال مرغزار کالونی کے رہا ئشی محمد حسین کے گھر دو وعورتیں اور ایک مرد مسلح گھس آئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر سے ایک لاکھ 90ہزارکی نقدی،زیورات اورسامان لوٹ کر لے گئے۔ شالیمارمین بازاربھو گیوال کے رہا ئشی رضوان کے گھر سے دو ڈاکو ایک لاکھ 40ہزار،مغل پو رہ شیلر چوک کے رہا ئشی نصیر کے گھر سے دو ڈاکو ایک لاکھ دس ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیااسلام پو رہ بینک سٹاپ پر اعجاز ،نواں کوٹ بی بلاک میں عبدالرحمن ،چوہنگ محافظ ٹاؤن میں شفقت،اچھرہ مسلم ٹاؤن موڑ پر غلام عباس سے مو ٹر سائیکلیں اور نقدی اسلام پو رہ ٹی این ٹی کوارٹرز کے سامنے مصطفی بیگ سے ایک لاکھ 40ہزار اقبال ٹاؤن سکیم موڑ پر قربان سے ایک لاکھ نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نیاز سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے نوید سے 1لاکھ 20ہزار ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے علی سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے عدنان سے 30ہزار ،مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے ہاشم سے 23ہزار،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے 35ہزار ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے 60ہزار،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے امجد سے 75ہزار ، ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے عدنان اور اس کی فیملی سے 30ہزار ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے عابد سے 80ہزار ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے انجم سے 85ہزار اور ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل وغیرہ چھین لیا جبکہ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں عثمان امجد کی کھڑی گاڑی سے 1لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فونز چوری کر لیے گئے ۔ریس کورس میں فرح ،اقبال ٹاؤن میں بلا ل،ستو کتلہ میں امجد،مصطفی ٹاؤن میں عاشر کی گاڑیاں جبکہ گجر پورہ میں ندیم ،شاہدرہ میں نعیم ،شاد باغ میں قاسم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں یوسف ،جنوبی چھاؤنی میں عمران ، ڈیفنس بی میں وقاص ،باغبانپورہ میں وسیم ،پرانی انارکلی میں اشرف اور کوٹ لکھپت میں شہباز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...