41سالہ ریحام خان ڈان نیوزپر کرنٹ افیئرزپروگرام ’ان فوکس‘ کی میزبان ہیں

41سالہ ریحام خان ڈان نیوزپر کرنٹ افیئرزپروگرام ’ان فوکس‘ کی میزبان ہیں

  



اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اینکرپرسن ریحام خان کا بالآخر نکاح ہوگیاجس کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں جس کے بعد ملک میں جاری افواہوں کا طوفان تھمنے کا امکان ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی کے مطابق کتالیس سالہ ریحام خان پاکستانی نیوز چینل ڈان نیوزپر کرنٹ افیئرزپروگرام ’ان فوکس‘ کی میزبان ہیں۔ریحام خان لیبیاء میں پیداہوئیں اور برطانیہ میں زیادہ ترتعلیم حاصل کی۔اْنہوں نے اپنے صحافتی کیریئرکا آغاز بی بی سی سے کیا جس کے بعد وہ برطانیہ میں ریڈیو سے بھی وابستہ رہیں۔2013ء میں ریحام خان پاکستان آئیں اور الیکشن کی کوریج کے لیے نیوز ون کو جوائن کیا۔ریحام خان نے ایجوکیشن میں گریجوایشن اور سوشیالوجی میں ماسٹرکی ڈگری شروع کی لیکن بعدازاں ایم اے جرنلزم کیا۔اپنی ویب سائیٹ پر ریحام خان نے اپنے آپ کو صحافی ، اینکر اور جنگجو لکھاہے۔ریحام خان سفر کی بہت شوقین ہیں اور وہ سہاراسحرا کے درمیان پیدا ہوئی تھیں ، شاید یہی وجہ ہے کہ میری اعرابی روح ہے۔شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبروں سے دلبرداشتہ ہوکر ریحام خان نے حالیہ دنوں میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیاجس پر اْن کے 89,700فالوورز تھے۔

مزید : صفحہ اول