سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،آرمی چیف

سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،آرمی چیف

  



پشاور( آن لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔انہوں نے یہ بات کور ہیڈکوارٹر پشاور میںآپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کے حوالے سے جمعرات کو دی گئی بریفنگ کے موقع پر کہی ۔ آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان پر تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کے روز کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے تیاریوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے انہیں آپریشن پربریفنگ دی اور آرمی چیف نے کہا کہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہداء پشاور کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا

مزید : صفحہ اول