اداکارہ میراکی عمران خان کو شادی کی مبارکباد

اداکارہ میراکی عمران خان کو شادی کی مبارکباد
اداکارہ میراکی عمران خان کو شادی کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کو کچھ عرصہ قبل ہی شادی کی پیشکش کرنے والی اداکارہ میرا نے بھی بالآخر عمران خان کو ریحام سے شادی پر مبارکباد دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادی دھرنے سے خطاب کے دوران جب کپتان نے اعلان کیا کہ وہ نیا پاکستان اس لئے بنانا چاپتے ہیں کہ شادی کر لیں تو اس کے بعد فوری طور نہ صرف اداکارہ میرا نے انہیں شادی کی آفر کی بلکہ وہ مسلسل اپنی اس پیشکش پر مصر بھی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اور عمران خان کی بھی شادی ہو سکتی ہے اور مجھے تو خان صاحب پسند بھی ہیں۔ تاہم اب جبکہ عمران خان کی شادی نیوز اینکر ریحام خان کیساتھ ہو چکی ہے تو اداکارہ میرا نے بھی انہیں شادی کی مباکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -