’’نبیل گبول کی شادی کی پیشکش‘‘ شادی کے بعد ریحام خان کی سب سے پہلی ممکنہ شکایت

’’نبیل گبول کی شادی کی پیشکش‘‘ شادی کے بعد ریحام خان کی سب سے پہلی ممکنہ ...
’’نبیل گبول کی شادی کی پیشکش‘‘ شادی کے بعد ریحام خان کی سب سے پہلی ممکنہ شکایت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ریحام خان ممکنہ طور کپتان سے پہلی شکایت متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے سردار نبیل گبول کی کریں گی۔ گزشتہ سال عید کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں ریحام اور بنیل گبول دونوں ہی شریک تھے جب ایم کیو ایم کے رہنماء نے نیوز اینکر کو سر عام شادی کی پیشکش کر ڈالی تھی۔ تاہم ریحام خان نے ان کو یہ کہہ کر جان بخشی کروائی کہ ان کے خاندان میں رشتے والدین طے کرتے ہیں اور ویسے بھی وہ لوگ تمام رشتے خاندان میں ہی کرتے ہیں۔ واضح رہے اس پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید بھی موجود تھے

مزید : صفحہ اول