احسن اقبال نے عمران خان کے ہنی مون کیلئے خواہش کا اظہار کردیا

احسن اقبال نے عمران خان کے ہنی مون کیلئے خواہش کا اظہار کردیا
احسن اقبال نے عمران خان کے ہنی مون کیلئے خواہش کا اظہار کردیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے بھاگنے والے نہیں ، نہیں چاہتے کہ عمران خان ہنی مون بھی ڈی چوک میں منائیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے لیگی رہنماء احسن اقبال کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے مطالبات تسلیم ہوچکے ہیں ، تمام تحفظات دور کرنے کو تیار ہیں ، احتجاج کیا توبھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کو اثرانداز نہیں ہونے دیں گے لیکن تحریک انصاف کسی جگہ پر ہونیوالی انتظامی غفلت کو دھاندلی قراردینے سے گریز کرے۔

مزید : صفحہ اول