کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کی پھانسی عین وقت پر ٹل گئی

کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کی پھانسی عین وقت پر ٹل گئی
کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کی پھانسی عین وقت پر ٹل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ا ئم سیل ) کوٹ لکھپت جیل میں اکرام الحق عرف لاہوری کے ورثاء عین وقت پر صلح نامہ لے کر جیل پہنچ گئے۔ مجسٹریٹ نے دونوں فریقین کو طلب کرلیا۔ مقررہ وقت پر پھانسی نہ دی جاسکی اور سزا پر عملدرآمد میں تاخیر ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ 2001ء میں شہری نیئرعباس کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اکرام الحق عرف لاہوری کوٹ لکھپت جیل میں قید تھا۔ 2 سال قبل دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت کا حکم سنایا گیا مگر پاکستان میں سزائے موت کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا جبکہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد دوبارہ پھانسیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کے نتیجہ میں اکرام الحق عرف لاہوری کو گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا۔ اکرام الحق کے ورثاء صلح نامہ لے کر جیل پہنچ گئے جس کے بعد جیل میں موجودمجسٹریٹ نے دونوں فریقین کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے دو روز قبل اکرام الحق عرف لاہوری کے شورکوٹ کیس میں ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے۔ جیل حکام کے مطابق دونوں فریقین کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کردیا گیا تھا جہاں صلح نامہ بھی پیش کردیا گیا ہے اب جو فیصلہ عدالت کرئے گی اس پر عمل درآمد کروایا جائے گا تاہم پھانسی کے احکامات تاحال موخر کیے گئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -