فرنچ میگزین حملے میں ملوث ایک حملہ آور ہلاک، 2گرفتار

فرنچ میگزین حملے میں ملوث ایک حملہ آور ہلاک، 2گرفتار

پیرس (آن لائن)فرا نس میں میگزین کے دفتر پر حملے میں ملوث ایک حملہ آور مارا گیا۔امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس حملے میں ملوث دیگر دو ملزمان حراست میں لے لیے گئے۔امریکی ٹی وی نے انسداد دہشتگردی کے محکمے سے تعلق رکھنے والے دو سینئر اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ پیر س میگزین کے دفتر پر حملے میں ملوث ایک حملہ آور مارا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی پولیس نے پکڑ لیے ہیں۔فرنچ پولیس نے کارروائی سے کچھ دیر قبل ہی مبینہ طور پر یمنی دہشتگرد گروپ سے تعلق رکھنے والے 3 ساتھیوں میں سے 2 بھائیوں کے خاکے جاری کئے تھے۔ تیسرے حملہ آور کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔پیرس میں ہفتہ وار میگزین کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ایڈیٹر سمیت 10صحافیوں اور 2پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔دہشتگردی کے اس واقعے کے خلاف فرانس سمیت یورپ بھر میں مظاہرے کئے گئے جبکہ مسلم تنظیموں سے وابستہ رہنماؤں نے قاتلوں کو شیطان کا پیرو کار قراردیا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کا نام سعید کوشی اور شریف کوشی ہیں، جن کا آبائی وطن الجزائر ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق تیسرے حملہ آور کا نام حامد مراد ہے، جس کی شہریت پولیس نے تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔

مزید : صفحہ اول