شدت پسندوں کے مرکزمیں دھماکہ ، سات ہلاک

شدت پسندوں کے مرکزمیں دھماکہ ، سات ہلاک
شدت پسندوں کے مرکزمیں دھماکہ ، سات ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے مرکزمیں بارودی مواد کے دھماکے سے سات شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری تھی کہ اِسی دوران صفاہ کے علاقے میں موجود شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں سات شدت پسند مارے گئے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی شروع کردی ۔ بتایاگیاہے کہ متعدد شدت پسندزخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔

مزید :

قومی -