ویب سائیٹس کی بندش کیخلاف حکومت نے عدالت سے رجوع کرلیا، نوٹس جاری

ویب سائیٹس کی بندش کیخلاف حکومت نے عدالت سے رجوع کرلیا، نوٹس جاری
ویب سائیٹس کی بندش کیخلاف حکومت نے عدالت سے رجوع کرلیا، نوٹس جاری

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ویب سائیٹس کی بندش سے متعلق عدالتی حکم نامے کے خلاف اپیل دائرکردی ہے جسے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے فریقین کونوٹس جاری کردیئے ۔

وزارت آئی ٹی کی طرف سے دائر درخواست میں ڈائریکٹر لیگل ناصرایاز نے موقف اپنایاکہ عدالت نے حکومت کو سنے بغیر ویب سائٹس بلاک کرنے سے روک رکھاہے ، فحش، توہین آمیز مواد روکنے کے لیے چند ویب سائیٹس بلاک کیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے خصوصی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے لہٰذا عدالت ویب سائیٹس کی بندش سے متعلق حکم امتناعی خارج کیاجائے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...