لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت ،بچے ماں کے حوالے ،دادا کو ماہانہ چھ ہزار روپے ماں کو دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت ،بچے ماں کے حوالے ،دادا کو ...
لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت ،بچے ماں کے حوالے ،دادا کو ماہانہ چھ ہزار روپے ماں کو دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کو ما ںکے حوالے کر نے اور خاوندکو گرفتار کر کے 14جنوری کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی سے متعلق سماعت ہوئی جس میں بچوں کی ماں نے موقف اپنایا کہ اس کا خاوندکسی اور لڑکی سے عشق میں گرفتار تھا اور اس پر تشدد کرتا تھا جس کی وجہ سے چھ ماہ قبل خاتون کے خاوند نے اسے طلاق دے کر گھر سے نکال دیا اوربچے بھی چھین لیے۔خاتون نے عدالت میں بتایا کہ اس کا خاوند اسےبچوں سے ملنے بھی نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے اسے عدالت سے رجوع کرنی پڑی جبکہ عدالت میں بچوں کے دادا ظفر نے موقف اپنایا کہ اسے کسی قسم کی بات کا علم ہی نہیں تھا اسے تمام تر حالات کا علم میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ہوا جس کے بعد وہ عدالت پہنچا۔
عدالت کے فاضل جج نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے اور بچوں کے دادا کو ما ں کو ماہانہ چھ ہزار روپے دینے کا حکم جاری کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو حکم جاری کیا ہے بچوں کے والد کو ہر صورت میں 14جنوری ک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید :

لاہور -