عمران خان کی شادی سے متعلق قومی اسمبلی میں دلچسپ مقاملہ ،سپیکر نے دعوت دینے سے انکار کر دیا

عمران خان کی شادی سے متعلق قومی اسمبلی میں دلچسپ مقاملہ ،سپیکر نے دعوت دینے ...
عمران خان کی شادی سے متعلق قومی اسمبلی میں دلچسپ مقاملہ ،سپیکر نے دعوت دینے سے انکار کر دیا

  

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے رکن رانا تنویر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ عمران خان صاحب کے دوست ہیں اور ان کی دوسری شادی پر آپ تمام ارکان اسمبلی کو کھانا کھلائیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ ارکان اسمبلی میں عمران خان کی دوسری شادی پر زبر دست مقاملہ ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی رانا تنویر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو کہا کہ آپ کے دوست عمران خان نے دوسری شادی کی ہے اور آپ کو چاہیے کہ آپ ہم سب کو کھانا کھلائیں جس پر ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ شادی عمران خان کی ہوئی ہے تو میں کس خوشی میں کھانا کھلاﺅں ۔

ابھی یہ مقالمہ جاری تھاکہ رکن قومی اسمبلی غوس بخش مہر نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے رانا تنویر کو کہاکہ "دراصل رانا صاحب کو لگتاہے کہ عمران خان صاحب کی دوسری شادی کی بہت خوشی ہے اور وہ خود بھی دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں ۔©"غوس بخش مہر کے اس اچانک دیے جانے والے جواب کی وجہ سے قومی اسمبلی کا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں