سعودی عرب میں دوہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

سعودی عرب میں دوہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
سعودی عرب میں دوہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی پولیس نے ملک میں غیر قانونی قیام کے الزام میں دوہزارسے زائد غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے صوبہ قسیم کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ویزے کی مدت کی تکمیل کے بعد بھی مملکت میں قیام کرنے والے 2 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان افراد کے کیسز مزید کارروائی کے لئے محکمہ پاسپورٹ بھجوا دیئے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی