عمران اور ریحام خان کی شادی میں مفتی عبدالقوی کا کردار بھی سامنے آگیا

عمران اور ریحام خان کی شادی میں مفتی عبدالقوی کا کردار بھی سامنے آگیا
عمران اور ریحام خان کی شادی میں مفتی عبدالقوی کا کردار بھی سامنے آگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اور ریحام خان کی شادی میں مولاناجمیل طارق کے بعد مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کاکردار بھی سامنے آگیاہے اوراُنہوں نے انکشاف کیاکہ وہ ریحام خان کو ہواﺅں میں اُڑنے کی پیشن گوئی اور عمران خان کو شادی کی تجویز دے چکے ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کاکہناتھاکہ وہ گذشتہ دنوں انٹرویو کے سلسلے میں ریحام خان سے مل چکے ہیں اوروقفے کے دوران اُنہوں نے ریحام خان سے کہاکہ آپ کے نام کے بارے میں دیکھنا پڑے گا، را سے شروع ہوتو کیا بنتاہے اور ری سے شروع ہوتو کیا بنتاہے لیکن اب مستقبل میں وہ اُنہیں ہواﺅں میں اُڑتاہوادیکھ رہے ہیں ۔

مجیب الرحمان شامی کے سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ یہ ابتداءاُنہوں نے ہی کی تھی ، نکاح خوان کوئی بھی ہو، فرق نہیں پڑتا، وہ پی ٹی آئی چیئرمین سمیت دیگر رہنماﺅں کو کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ نئے پاکستان سے پہلے گھر بنالیں ، اسلامی نقطہ نظر سے بھی شادی کرنا مناسب فعل اور مذہب ایسا کرنے کا حکم دیتاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں