عمران خان کی شادی پر پاکستانی میڈیا کا بھی ”جنازہ“ نکل گیا

عمران خان کی شادی پر پاکستانی میڈیا کا بھی ”جنازہ“ نکل گیا
عمران خان کی شادی پر پاکستانی میڈیا کا بھی ”جنازہ“ نکل گیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی شادی پر طرح طرح کے تبصرے اور افواہیں جاری ہیں اور پاکستان کے میڈیا نے بھی کردارکشی میں بھرپور ساتھ دیا، عمران خان کے نکاح کی خبروں کے بعد دھرنے میں شریک ایک نوجوان لڑکی ’زویا ‘ سے منسوب نجی ٹی وی چینل نے خبردی کہ وہ مایوس ہیں اورآئندہ پی ٹی آئی اجتماعات میں شرکت نہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے عمران خان اور ریحام خان کو برابھلاکہا۔

نجی ٹی وی چینل پر خبر نشر کرنے کے بعد خبررساں ایجنسی نے بھی خبر جاری کردی جو پاکستان کے بیشتر قومی اخبارات میں بھی چھپ چکی ہے لیکن اب انکشاف ہواہے کہ دھرنے میں عمران خان کو شادی کی پیشکش کرنیوالی لڑکی نے ایسا کوئی ٹوئیٹ نہیں کیا اوراُس نے مذکورہ چینل کو برابھلاکہااور اپنے نام کے ٹوئیٹر اکاﺅنٹس سے لکھاکہ سوچیں ، کیا واقعی کوئی لڑکی سوشل میڈیا پر ایسی گالیاں دے سکتی ہے؟عمران خان کو شادی کا مشورہ دیاتھا اور ایک امیدوار خود بھی تھیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھاکہ وہ کسی اور سے شادی نہ کریں ،اللہ جوڑی سلامت رکھے اور نظرنہ لگے جبکہ عمران خان نے آج تک پیشکش کاجواب ہی نہیں دیا ۔

سوچنا چاہیے کہ ایک لڑکی جعلی اکاﺅنٹ کیونکراستعمال کرے گی؟عمران خان ابھی بھی اُن کے لیڈر ہیں ، وہ عمران خان کی شادی پر بہت خوش ہیں اور جعلی اکاﺅنٹس سے ہوشیار رہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگر جعلی اکاؤنٹ کی چند روز پہلے کی ٹویٹس دیکھی جائیں تو واضح ہوجاتا ہے کہ یقینا یہ اکاؤنٹ زویا کا اپنا نہیں.

مزید : قومی


loading...