عمر رسیدہ سیاستدانوں کی شادیاں،عمران نے روایت برقرار رکھی

عمر رسیدہ سیاستدانوں کی شادیاں،عمران نے روایت برقرار رکھی
عمر رسیدہ سیاستدانوں کی شادیاں،عمران نے روایت برقرار رکھی

  



لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں عمر رسیدہ سیاستدانوں میں شادیوں کا ر جحان زور پکڑ گیا متعدد سیاستدانوں نے 60سال کی عمر کے بعد شادیاں کیں جنہیں عام لوگ شادی کم اور بڑھاپے کا سہارا زیادہ قرار دے رہے ہیں اور عمران خان نے بھی اس روایت کو برقرار رکھاہے۔تفصیلات کے مطابق 60سال کی عمر کے بعد شادیاں کرنے والے تمام سیاستدان "لو میرج "ہی کرتے آئے ہیں۔ ان میں سے کسی کی دوسری کسی کی تیسری اور کسی کی چوتھی شادی تھی۔

جمائما خان نے اپنے نام سے ’خان‘ خذف کر دیا

اس فہرست میں ایک اور سیاستدان نے بھی گزشتہ روز شمولیت اختیار کر لی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تاریخ پیدائش 25 نومبر 1952 ہے انہوں نے 62برس کی عمر میں دوسری شادی ریحام خان کے ساتھ کر کے پاکستانی سیاستدانوں کی روایت کو برقرار رکھا ہے ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف جن کی تاریخ پیدائش 23ستمبر1951ہے انہوں نے بھی 61سال کی عمر میں ایک اور شادی کی، سابق گورنر غلام مصطفی کھر کی تاریخ پیدائش2 اگست1937ہے ، انہوں نے بھی 65سال کی عمر میں آخری شادی عائشہ سے کی۔

سابق گورنر پنجاب ذوالفقار علی کھوسہ کی تاریخ پیدائش 20اکتوبر 1935ہے انہوں نے 75سال کی عمر میں شادی کی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کی تاریخ پیدائش 8مارچ 1942ہے انہوں نے بھی 62سال کی عمر میں ایک اور شادی رچائی جبکہ مرحوم سیاستدان اکبر بگٹی اور پیر پگاڑانے بھی 60سال کی عمر کے بعد شادیاں رچائیں۔

مزید : لاہور


loading...