دو بہنوں نے سوتے ہوئے بھائی کو قتل کر دیا

دو بہنوں نے سوتے ہوئے بھائی کو قتل کر دیا
دو بہنوں نے سوتے ہوئے بھائی کو قتل کر دیا

  



فلوریڈا(ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں 11 اور 15 سالہ دو بہنوں نے اپنے سوتے ہوئے 16 سالہ بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ دونوں بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکیوں نے والدین کے بیڈروم سے پستول حاصل کیا اور اپنے بھائی کو گولی مار دی۔بھائی کو قتل کرنے کے بعد دونوں لڑکیاں فرار ہو گئیں تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو بہنوں کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیاہے لیکن ابھی تک قتل کی اصل وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

فرانسیسی جریدے پر حملہ ، مشتبہ ملزمان کی گاڑی کاپیچھاجاری ،پولیس پر فائرنگ ، دوافراد ہلاک،جاننے کیلئے کلک کریں

مزید : جرم و انصاف