وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانافضل الرحمان کی ملاقات، مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانافضل الرحمان کی ملاقات، مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق ...
وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانافضل الرحمان کی ملاقات، مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی ہے جس دوران اکیسویں آئینی ترمیم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیااورجے یوآئی نے شہبازشریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ شہبازشریف نے اُن کی بات کو سمجھاہے ، اگر ترمیم میں تجاویز شامل کرلی جائیں تو لچک دکھاسکتے ہیں ، دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور پارلیمنٹ میں اپنی بات کرتے ہیں ، ہر کسی کو آئین و قانون کے دائرہ میں رہ کرکام کرناچاہیے ۔

اُن کاکہناتھاکہ مدارس میں رجسٹریشن کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی ، مذہبت اور فرقے کانام آئینی ترمیم میں ہونے پر اعتراض نہیں ، ترمیم میں صرف مدارس کی بجائے تعلیمی اداروں کی بات کی جائے ،دہشتگردی کے دیگر اسباب کو بھی ترمیم کا حصہ بنایاجائے اور واضح رہے کہ مدارس کی تنظیم کی مرضی کے بغیر کارروائی نہیں ہوسکتا۔

مزید : اسلام آباد /Headlines